کراچی میں قومی اسمبلی کی بائیس نشستوں کےلیے پانچ سوسےزائدامیدوارمیدان میں ہیں۔
صوبائی اسمبلی کی سینتالیس نشستوں پر چودہ سوسےزائدامیدوارمدمقابل ہیں ۔
کراچی میں بانوے لاکھ چھیاسی ہزاردو سو اکتالیس رجسٹرڈ ووٹرزحق رائے دہی استعمال کرینگے۔
عام انتخابات دوہزارچوبیس کامعرکہ
ملک کے سے بڑے شہرمیں ایوان زیریں کی بائیس نشستوں پرمجموعی طورپرپانچ سوچورانے امیدوار مدمقابل ہونگے۔
صوبائی اسمبلی کی سینتالیس نشستوں کےلیے چودہ سودس امیدوارمیدان میں ہیں ۔
عام انتخابات کےدوران کراچی کےبانوےلاکھ چھاسی ہزاردوسواکتالیس رجسٹرڈووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
شہرمیں اکیاون لاکھ دوہزارآٹھ سواکیس مرد اوراکتالیس لاکھ تیراسی ہزار چارسوبیس خواتین ووٹرہیں۔
الیکشن کمیشن نے کراچی کے سات اضلاع میں پانچ ہزار تین سو تینیالیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔
دو ہزار آٹھ سو انیس پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ دو ہزار تین سو نواسی پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔
شہر میں امن و امان کی صورتحال اور پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کے لئے چالیس ہزار چار سو سینتالیس سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔
ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف رینجرز سیکورٹی فراہم کرے گی ۔
پاک فوج کے اہلکار کسی بھی نا خوش گوار صورتحال سے نمٹنٹے کے لئے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوں گے۔
ضلع وسطی کو شہر کا حساس ترین ضلع قرار دیا گیا ہے۔