ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر
وقاص نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر
کے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر
وقاص نے سوک سینٹر،کارساز، ڈرگ روڈ ، مزار
قائد،داؤد چورنگی، انڈس چورنگی، کورنگی ، قیوم آباد ، نرسری کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز لسبیلہ ،گولیمار، بورڈآفس ، نارتھ ناظم آباد،
سخی حسن ،ناگن چورنگی، سہراب گوٹھ، گڈاپ، ملیر ہالٹ بھی گئے۔
ڈی جی رینجرز
نےانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزسے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کاخصوصی جائزہ لیا۔
علاقہ سیکٹر کمانڈر ز نے ڈی جی رینجرز
کو سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈی جی رینجرز نے
انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات دیئے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا
سندھ رینجرز کے کوئیک رسپانس دستے فوج ،پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کرکسی
بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار
ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری قواعدو ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔