مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب مریم نواز220ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں راناآفتاب نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرتی ہوں، اس بات کا افسوس ہے کہ اپوزیشن کے ارکان موجود نہیں تھے، ہر چیز ہمارے خلاف تھی، اپوزیشن میری تقریر کے دوران شور شرابہ کرتی تو خوشی ہوتی، اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر کو منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتی ہوں، میں ا سب کی بھی وزیراعلیٰ ہوں جنہوں نے ووٹ نہیں دیا، اپوزیشن کو پیغام دیتی ہوں میرے دفتر اور دل کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں، اللہ کاشکر ہے ہم نے بطور جماعت میدان خالی نہیں چھوڑا، اللہ تعالیٰ مشکلات سے گزار کر عزت سے نوازتا ہے، ہر بہن،بیٹی اور ماں کااعزاز ہے کہ آج اس منصب پر بیٹھی ہوں، یہ ہر خاتون،بیٹی اور ہر ماں کی فتح ہے، جب آپ انتقام کانشانہ بنتے ہیں تو تاثر ہوتا ہے کہ آپ کے دل میں انتقام کاجذبہ ہوگا، مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب میرا مقابلہ مخالفین نہیں اپنی جماعت کی کارکردگی کے ساتھ ہے ، نشست پر وہ شخص بھی بیٹھاجس کو خادم اعلیٰ اور پنجاب اسپیڈ کہا جاتا ہے، شہباز شریف کی اسپیڈ اورصلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا نے کیا، اب میں ن لیگ نہیں سارے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہوں میں مشکلات اور مصائب سے گزری ہوں ، مجھ سے بہت توقعات ہیں اس کا اندازہ ہے، مجھے ان توقعات سے بڑھ کر کام کرنا ہے، نوازشریف نے اگلے 5 سال کا پلان ترتیب دیا اپوزیشن اراکین کے لیے ہروقت موجود رہوں گی، میں ہروقت حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے معاونت کروں گی،
عوام میں رہی ہوں ،مسائل کا ادراک ہے،حل کرنے کی خواہاں ہوں اپوزیشن کو پیغام ہے میرے دفتر اور دل کے دروازے 24گھنٹے کھلےہیں، عوامی مسائل کے حل کے لیے کام آ ج سے شروع ہوگا، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ، پالیساں بنانا حکومت کا کام ہے کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس ہے ، امید ہے سیاسی تفریق سے بالاتر ہوکرمیرے ہاتھ مضبوط کریں گے ، میرے دفتر تک ہرشخص کو رسائی ہوگی ،میں خود فون کالز لیاکروں گی ، چاہتی ہوں ایسا نظام لاؤں جس سے کاروباری افراد کو سہولتیں ملیں ہم عوام کے خادم ہیں ،مراعات لے کرنہیں بیٹھ سکتے ، مریم نوازکا رمضان میں نگہبان کے نام سے ریلیف پیکج کااعلان رمضان پیکج مستحق افراد کو گھر کی دہلیز پرملے گا ،
رمضان میں سستے بازارلگائیں گے ، آج سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس کریں گے ، 60ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کی مدد ہم پرفرض ہے ، ہمارے پاس مستحق لوگوں کا ڈیٹا نہیں ،فراہم کرنے کا کہاہے ، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا تمام ضرورت مندوں کو کور نہیں کرتا، یوتھ کی تعلیم سے متعلق ہر قسم کی مدد کریں گے ، کل سے نہیں آج ہی منشور پر کام شروع کریں گے کل سے نہیں آج ہی منشور پر کام شروع کریں گے ، مریم نواز کا پورے پنجاب میں اسکول ٹرانسپورٹ سسٹم دینے کا اعلان پنجاب کے تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات مفت فراہم کریں گے، مجھے ظلم اور انتقام کا نشانہ بنانے والوں کی شکر گزار پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں کم از کم ایک دانش اسکول ہو ائیرایمبولینس سروس شروع کریں گے ، ریسکیو1122کوکہا کہ موٹروے ایمبولینس سروس شروع کریں، کسی خاتون کو ہراساں کرنا میری ریڈلائن ہے ، ورکنگ ویمن کے لیے مزید ہوسٹلز بنائیں گے گزشتہ روز پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے بہترین کام کیا خاتون پولیس افسر نے ایک عورت کی جان بچائی ، خاتون پولیس افسر کو دفتر بلا کر شاباش دوں گی ، سرکاری اسکولوں میں نصاب بہتر کرنے کی ضرورت ہے ٹرانسجینڈر کو جلد عزت والا روزگار فراہم کریں گے، اقلیتیں ہمارے سروں کا تاج ہیں ،