ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے سیاسی چائنا کٹنگ کرنے والے کورونا وائرس
پر توجہ دیں۔ وزیر اعظم کی ترجیح
مہنگائی کے بجائے سندھ کو کنٹرول کرنا ہے۔خدارا حکومت کو آہنی نہیں ۔۔۔ آئینی
انداز میں چلایا جائے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9 فیصد تک
پہنچ گئی۔ سندھ حکومت کے اقدامات پر
اعتراض کرنے والے اب کیا کہیں گے۔
پریس کانفرنس میں مرتضی وہاب نے کہا کہ سیاسی چائنا کٹنگ کرنے والے کورونا وائرس
پرترجیح دیں۔سندھ میں یومیہ ویکسی نیشن کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ترجیح مہنگائی کے
بجائے سندھ کو کنٹرول کرنا ہے۔ وہ مسترد شدہ لوگوں کو جمع کر کے حکمت عملی تیار کر
رہے ہیں ۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کے عمل میں مشکلات دور کررہے ہیں۔
ہمیں وفاق سے 89 لاکھ ویکسین کی ڈوز ملی ہیں۔ان
میں سے 15 لاکھ باقی ہیں۔