مرتضی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ۔


مرتضی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر  کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ۔

مرتضی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر  کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ۔ کہتے ہیں کہ بلدیاتی مسائل کا انبار ہے جنہیں حل کرنے کے لئے شہریون کا تعاون درکار ہوگا ۔ افسران کو اپنا نقطہ نظر بتا دیا ہے  پوری تیاری کرنے کے بعد جلد اپنی پالیسی بتاؤں گا ۔

مرتضی وہاب صبح سویرے بلدیہ عظمی کراچی کی اولڈ بلڈنگ پہنچے اور تمام محکموں کے ڈائریکٹرز سے ملاقات کی ۔۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارے کے پاس پیسے نہ ہوں وہ کام نہیں کر سکتا ۔۔ کے ایم سی ماضی میں اربوں روپے کے ٹیکس جمع کرتا تھا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بحیثیت ایڈمنسٹریٹر وہ اپنی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ صفائی اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے تمام دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ وفاق کے زیر انتظام اداروں کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کا میئر ایک بڑی ذمہ داری ہے جس کے پاس اختیارات ہوں وہاں نیت کا ہونا بھی ضروری ہے۔