نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کراچی الیکٹرک کے وفد کی ملاقات۔

عمران عمران

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کراچی الیکٹرک  کے وفد کی ملاقات۔


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کراچی الیکٹرک  کے وفد کی ملاقات۔  کمپنی  کےمسائل حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ نگراں وزیراعظم  کا کہنا تھا باہمی تعاون سے  کراچی کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کی قیادت میں کے الیکٹرک کے وفد  نے نگراں وزیراعظم سے ملاقات کی۔وفد نے کے الیکٹرک کے   لئےتین سو نوے  ارب روپے کے سرمایہ کاری پلان ، قابل تجدید توانائی کے چھ سو چالیس  میگاواٹ کے منصوبوں کے لیے نرخوں کی منظوری اور ایک ہزار  میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ کہا ان اقدامات سے سرمایہ کاروں کو مثبت پیغام ملا ہے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا حکومت اور کے الیکٹرک کے باہمی تعاون سے کراچی کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک کے دیگر مسائل کا باہمی مشاورت سے مستقل حل نکالا جائے۔ بجلی صارفین کی قوت خرید اور ان کی بہبود پالیسی کا محور ہونا چاہیے۔