کوئٹہ ڈویژن نے
بذریعہ ٹرین بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی
کوئٹہ سے اندرون
سندھ 11 کلو چرس لےجاتے ہوئے میاں بیوی کوگرفتارکرلیا گیا
ایس پی وزیر علی
کے مطابق ریلویز پولیس نے سبّی کے قریب ٹرین چیکنگ کے دوران منشیات کو بوگی نمبر 6
سے برآمد کیا کوئٹہ کے رہائشی حمزہ کے بیگ سے 6 جبکہ اس کی بیوی طاہرہ کے بیگ سے 4
پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے ملزمان منشیات کو ٹرین جعفر ایکسپریس کے ذریعے کوئٹہ سے
اندرون سندھ لیجانا چاہتے تھے۔ دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس سبی میں
مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے