کوئٹہ شکاگو کے عظیم
محنت کشوں کو انکی لازوال قربانیوں پر رہتی دنیا تک لسلام پیش کیاجاتارہے
گا ریحانہ حبیب جالب بلوچ
شکاگوکے محنت کشوں
نے ایک طویل اور جان لیوا تحریک چلاکر اور قیمتی جانوں
کاکانذرانہ پیش کرکےاپنی جدوجہد کا لوہا منوایا ان خیالات کا اظہار استحکام پارٹی بلوچستان کی خواتین کی صوبای صدر ریحانہ حبیب
جالب بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کاکہناتھا کہ یکم مئی محنت کش مزدور طبقے
کے ناقابل فراموش قربانیوں کے حوالے سے
تاریخی دن ہےجوکہ انکی اس قربانی
کی یاد دلاتا ہے شگاکو کے مزدوروں
پرجب ظلم وستم کے پہاڑ حد سے زیادہ ٹوٹے اور انہوں نےاپنے حقوق حاصل کرنے
اورظالمانہ نظام سے بچنے کیلئے محنت کش تحریک کا آغاز شروع کیا تو شکاگو کے محنت
کشوں پر غیرانسانی سلوک روارکھاگیا
اور نہتے اور کمزور
مزدوروں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی گیئ اور
ان کو بدترین تشددکانشانہ بنایاگیا
لیکن امریکی ریاست شکاگو
کے مزدوروں نے ایک طویل جدوجہد کے دوران
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے 1889کو
اپنی جدوجہد کا پھل پایا
اور آج مزدور محنت
کش طبقہ کو انہی جانثاروں کی قربانیوں کی بدولت 24 گھنٹے کی ڈیوٹی سے چھٹکارا حاصل ہے
ان کا مزید کہنا
تھاکہ امریکی ریاست شکاگو کے مزدور محنت
کشوں کے حقوق سلب کرنے کیلئے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئیے مگر شکاگو کے جانثارمحنت کش طبقہ کی
جدوجہد انکی لازوال قربانیوں نے دنیا بھر کے مزوروں کو سرمایہ دارانہ جہاگیردارانہ
طبقہ کے ظلم وزیادتی سے ہمیشہ کے لیے نجات دلادی
انہوں نے کہا عالمی یوم
مزدور ناقابل فراموش دن ہے۔ لیکن ہمارے
ہاں مزدوروں کی حال ابتریےمحنت کش اور
مزدور طبقہ ایک مرتبہ پھر بحرانی کیفیت سے دوچار ہورہا ہے یہاں بھی مزدور
محنت کش متوسط طبقہ مہنگائ بے روزگاری کی چکی میں پس رہا ہے مزدور طبقہ کو آج بھی
انکی پوری اجرت بھی نہیں دی جارہی ہے انکے بچے تعلیم صحت اور دنیا کی جدید سہولتوں
سے یکسر محروم ہیں
ان کاکہناتھاکہ جب
تک مزدورکے دن نہیں بدلتے تب تک اس ملک کانصیب بھی نہیں بدلے گا جب تک مزدور کا
بچہ بھوکا اور تعیلم سے دور رہے گا تب تک
ملک میں تبدیلی نہیں آے گی.