کراچی میں شہری کو دوران واردات گولی
مارنا ڈاکؤوں کو مہنگا پڑ گیا، ایک مبینہ ڈاکو کو دوسرے شہری نے گولی ماری دوسرا
ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ،بدترین تشدد کے بعد ملزموں کو پولیس کے حوالے کردیا
گیا
کراچی کے علاقے ناظم آباد ذیشان پارک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ
سے ایک شہری زخمی ہوا تو قریب موجود شہری نے بھی ملزموں پر فائرنگ کردی
،ایک ملزم شہری کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تو اطراف میں موجود شہریو ں نے دوسرے مبینہ ڈاکو کو بھی پکڑ لیا ،ملزموں پر شہریو ں کی جانب سے بد ترین تشدد کیا گیا اور
پولیس کے حوالے کردیا گیا ،پولیس
حکام کے مطابق زخمی مبینہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے
،ملزموں سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا
ہے۔