کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ضلع ملیر کا دورہ اور اجلاس

نزاہت خان نزاہت خان

 کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ضلع ملیر کا دورہ اور اجلاس


کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرضلع ملیر کے دفتر میں جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔


اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع  میں  شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات ہٹانے غیر قانونی پارکنگ کی روک تھام کچرہ اٹھانے صفائی کو بہتر بنانے اشیا کے سرکاری نرخ نافذ کرنے تعمیراتی ملبہ اٹھانے سمیت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش  جارہی ہے۔



    بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عرفان سلام نے بتایا کہ کمشنر کے حکم پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں دودھ کا جائزہ لینے والی قائم  کمیٹی نے دودھ کی پیداواری لاگت کی تفصیلات جمع کرنے پر کام شروع کر دیا ہے کمیٹی کے ضابطہ کے مطابق ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے ساتھ دودھ کی قیمت کا جائزہ لینے کے لیے  مشاورت جاری ہے جلد کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کر دی جاے گی


کمشنر نے کہا دودھ کی قیمت کا جایزہ لینے والی کمیٹی کی رپورٹ اور تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا جاے گا۔کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں رہیں اور اپنے اپنے علاقوں کو شہری سہولتوں کی فراہمی اور مشکلات دور کرنے کے حوالہ سے  اس طرح کام  کریں کہ ان کی کوششیں شہریوں کو نظر آئں اور انھیں ریلیف ملے


انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا کے سرکاری نرخ نافذ کئے جائیں  تمام افسران ہر روز کارروائ کریں دودھ کے سرکاری نرخ اور معیار دونوں چیک کریں