کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو پر گائیڈ لائنز جاری

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو پر گائیڈ لائنز جاری

کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو پر گائیڈ لائنز جاری


صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام محکموں کو الرٹ کردیا 


ممکنہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت 


گائیڈ لائنز میں 2015 میں ہیٹ ویو سے اموات کا بھی ذکر ہے
بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کا حکم دیدیا


کے ایم سی اور شہری حکومت کے اداروں کو بھی ہدایات جاری


ٹریفک پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور ایمبولنس سروسز کو بھی الرٹ کردیا
محکمہ اطلاعات اور محکمہ تعلیم کیلئے بھی گائیڈ لائنز جاری


دھوپ میں مزدوری کرنے والوں کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت 
آئس فیکٹریز کو بغیر رکے 24 گھنٹے برف بنانے کا حکم


کے الیکٹرک کو بجلی کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم


درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے تناظر میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، اتھارٹی
اسپتالوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، اتھارٹی


ایمرجنسی سینٹرز میں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، کے ای کو ہدایت


پی ڈی ایم اے نے محکمہ صحت کیلئے بھی گائیڈ لائنز جاری کردیں.


محکمہ صحت تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرے، پی ڈی ایم اے کے مطابق
جان بچانے والی ادویات اور ویکسین کا مناسب اسٹاک رکھا جائے، 
شہری حکومت کے ادارے ٹھنڈے پانی کے اسٹالز لگائیں،


بس اسٹاپس اور ریلوے اسٹیشنز پر بھی ٹھنڈے پانی کے اسٹالز لگانے کا حکم
ٹریفک پولیس اسپتال جانے والی ایمبولینسز کیلئے راستے کھلے رکھے، 


اسپتالوں اور ایمرجنسی سینٹرز کے قریب ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کا حکم


عوام کو دن میں پبلک ٹرانسپورٹ میں چھت پر سفر نہ کرنے دیا جائے، ہدایت