بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس
جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ
پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے آئینی ترمیمی بل پر اتفاق رائے حاصل کیا تھا
ابتدائی مسودے کو ہم نے مسترد کردیا تھا،
ہم نے جن حصوں پر اعتراض کیا حکومت اس سے دستبرار ہونے آمادہ ہوئی
اس وقت تک ہمارے درمیان اس بل کے حوالے سے کوئی بڑا متنازعہ نکتہ نہیں،
آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مسلسل مشاورت جاری رہی،
ہم نے حکومت کے ساتھ ہونے والی پیشرفت پر پی ٹی آئی کو آگاہ رکھا،
پی ٹی آئی قیادت نے ملاقات کے بعد بانی کا مثبت پیغام مجھ تک پہنچایا،
پی ٹی آئی نے کل تک وقت مانگا ہے ، کل ان کا جواب مل جائے گا،
مولانا فضل الرحمان نے پچھلے ایک دو ماہ میں انتھک محنت کی، ان کے شکرگزار ہیں،بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ
مولانا فضل الرحمان صاحب نے باقی جماعتوں کو کل تک کا وقت دیا ہے،
یقین ہے وہ مثبت انداز میں جواب دیں گے،
ان کے تمام اعتراضات اس آئینی ترمیمی بل میں موجود نہیں،
امید ہے مولانا انہیں قائل کر لیں گے،
جو بل ہم نے لکھا ہے وہ مولانا خود پیش کریں،
امید ہے سیاسی اتفاق رائے سےآئینی ترمیم پاس کروائیں گے،
چاہتاہوں سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے آئین سازی ہو،
کبھی نہیں چاہوں گا کہ کوئی اٹھایا جائے،