کراچی میں فینسی نمبر پلیٹس، پولیس لائٹ، رنگین شیشے والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ۔ ساوتھ زون پولیس نے دس افرادکو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران چار سو اٹھارہ گاڑیوں اور پانچ سو سترہ موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔ دوسو چالیس گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ اور رنگین شیشے ہٹانے کے علاوہ تینتالیس بلیو لائٹس کو اتارا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ستتر مقدمات بھی درج کئے گئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق دس افراد کو حراست میں لے کر سات گاڑیوں کو قبضہ میں لیا گیا۔