کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 24ہوگئی،کمشنرکوئٹہ

عرفان علی عرفان علی

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 24ہوگئی،کمشنرکوئٹہ




 کمشنر کوئٹہ  حمزہ شفقات کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، عوام خون عطیہ کرنے کے لئے اسپتال جائیں، عوام تماشہ دیکھنے کے لئےریلوے  اسٹیشن اور اسپتال نہ آئیں۔

ایس ایس پی آپریشز محمد بلوچ کے مطابق دھماکے میں 30افراد زخمی ہوئے ہیں

کوئٹہ، دھماکے کے وقت اسٹیشن پر 200 سے250 لوگ موجود تھے، دھماکے کی نوعیت کا تعین بی ڈی ٹیم کر رہی ہے،

 وزیراعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت

وزیراعلیٰ  بلوچستان کا اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ ، واقعےکی تحقیقات کا حکم 

دہشتگرد معصوم افراد کو نشانہ بنارہے ہیں،

دہشتگردی  کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں ،

 ریلوے اسٹیشن   دھماکے میں ملوث عناصر تک بھی  پہنچیں گے،  دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی،  

دہشتگردوں کا پیچھا کریں گے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے،

قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

یوسف رضا گیلانی کا کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر  اظہار افسوس

قائم مقام صدر کی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں، کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ