پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کی جانب سے ارسا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک سے معذرت کرلی۔

عمران عمران

 رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے  جی یو آئی(ف) کے لئے ہمارے دل میں  عزت ہے، لیکن آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلزپارٹی کو بھی  مدعو کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے ارسا ترمیمی بل کی منظوری دی تھی۔  اس لیے  آل پارٹیز میں  شرکت نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے بھی   جمعیت علمائے اسلام کے تحت  کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔ رہنما جی ڈی اے ڈاکٹر صفدر عباسی کا کہنا ہے ایوان صدر میں سندھ دشمن ارسا ترامیم کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے شریک  چیئرمین کی رضامندی سے ہوا  ہے۔ جب تک آصف زرداری چھ کینالوں  اور ارسا ترامیم سے دست بردار نہیں ہوتے ،،پیپلز پارٹی کے ساتھ کانفرنس میں  نہیں بیٹھ سکتے۔