پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اڑان برقرار۔ مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا۔ ہینڈریڈ انڈیکس نئی تاریخی بلندی ایک لاکھ، دوہزار، سات سو سینتیس پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک لاکھ کی سطح کے بعد ٹریڈنگ کا نیا ریکاردبن گیا۔ مارکیٹ انڈیکس تیرہ سو، اسی پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ، دوہزار، سات سو سینتیس پوائنٹس تک ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔