کراچی دھوراجی کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہوا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی  دھوراجی کالونی میں  قانون  نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کے  قتل کا مقدمہ درج نہ ہوا


کراچی  دھوراجی کالونی میں  قانون  نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کے  قتل کا مقدمہ درج نہ ہوا۔  واقعہ کی  سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل۔ دو ملزم ملوث پائے گئے ہیں۔ 


پولیس کا کہنا ہے لواحقین نے تدفین کے بعد مقدمے کے اندراج کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سی سی  ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے  قتل سے قبل موٹرسائیکل سے ایک ملزم اترا۔ دوسرا ملزم کچھ  فاصلے پر کھڑا  رہا۔ فائرنگ کرنے والا ملزم اٹھارہ  سے بیس منٹ تک مقتول کا انتظار کرتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم نے مقتول پر چار  گولیاں فائر کیں ۔ ان میں سے ایک گولی مقتول کو  چہرے پر بھی لگی۔جائے وقوع سے پولیس کو تیس  بورپستول کے چار  خول  ملے ہیں،، جو فارنزک جانچ کےلئے بھجوادیئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول   سالانہ تعطیلات پر تھا ،،اوراپنے سسرال آیا ہوا تھا۔ قتل  کی  مختلف پہلؤو ں پر تحقیقات کی  جاری ہیں۔