سندھ میں نوروزہ لاک ڈاون ختم ہواتوکارروباری
سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔۔۔شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے۔۔۔تاہم ایس اوپیزپرخاطرخواہ
عملدرآمدنہیں ہورہا۔۔۔شہری کہتےہیں کہ لاک ڈاون کےباعث زندگی منجمدہوگئی تھی۔
کوروناکیسزمیں اضافے کےباعث سندھ میں نافذلاک
ڈاون اختتام کوپہنچا۔
محکمہ داخلہ کےنئےحکم نامےکےبعدکراچی میں
کارروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔
شہرمیں صبح سویرےمارکیٹیں نوروزبعدکھل گئیں۔۔۔پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں
پررواں دواں ہے۔
شہری کہتےہیں کہ لاک ڈاون کےباعث دن مشکل سے
گزرے۔
نواگست سےاکتیس اگست تک کےلیےجاری محکمہ داخلہ
کےحکم نامےکےمطابق کارروباری سرگرمیاں رات آٹھ بجےتک جاری رہ سکتی ہیں۔۔۔جمعہ
اوراتوارکوسرگرمیاں معطل رہیں گی۔۔۔حکومت سندھ کے اعدادوشمارکےمطابق صوبےمیں
کوروناکیسزکی تعدادچارلاکھ تین سوتیراسی تک پہنچ چکی ہے۔۔۔ کراچی میں کوروناکیسزکی
تعداددولاکھ بہترہزارچارسوسات ہے۔۔۔وباکےباعث صوبےمیں اموات کی تعدادچھ
ہزاردوسوپندرہ ہے۔۔۔