محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کو اسمارٹ کارڈ میں تبدیل کردیا۔
صوبائی محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئے سیکیورٹی فیچر کے حامل اسمارٹ کارڈز کی بدولت گاڑیوں کی خرید و فروخت میں فراڈ اور ٹیمپرنگ سے بچاؤ ممکن ہوسکے گا۔تمام گاڑی مالکان تین اپریل سے قبل محکمہ ایکسائز کے کسی بھی موٹر رجسٹریشن آفس سے اپنی وہیکل رجسٹریشن بک تبدیل کراسکتے ہیں۔