کراچی لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کرکے بھینس کالونی کے بیوپاری کو گھر کی دہلیز پر قتل

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کرکے بھینس کالونی کے بیوپاری کو گھر کی دہلیز پر قتل


کراچی لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کرکے بھینس کالونی کے بیوپاری کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا ،پولیس نے قتل کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں 


شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر سولہ بی میں گھر کی دہلیز پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے سرفراز نامی شخص کو قتل کردیا  گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کا  تعلق کندھ کوٹ سے تھا اور اسے تعاقب کرتے ملزموں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا،مقتول بھینس کالونی کا بیوپاری تھا ،پولیس نے قتل کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔۔۔