کراچی نیوسبزی منڈی ٹریفک حادثہ میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔ کار سوار حادثے بعد کار سمیت فرار ہوگیا
پولیس کے مطابق خاتون بچہ کے ہمراہ سڑک کراس کر رہی تھیں۔ تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر خاتون اور بچہ کو ٹکر ماری دی۔ جس کے نتیجے میں خاتون اور بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔کار سوار حادثے بعد کار سمیت فرار ہوگیا پولیس حکام کاکہناہےکہ حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جابحق خاتون کی شناخت خورشیدہ ،بچے کی شناخت 3 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ہے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے.