سابق صدر عارف علوی کے خلاف سندھ میں ایک مقدمہ درج تھا،، جو اے کلاس ہوچکا ہے۔ آئی جی سندھ نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں عارف علوی کے خلاف سندھ میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اےآئی جی لیگل نے آئی جی سندھ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرایا۔ رپورٹ کےمطابق عدالتی احکامات پر ڈی آئی جی ،ایسٹ،ویسٹ ،سی ٹی ڈی سمیت صوبے بھر کے افسران کو خطوط لکھے گئے۔ سابق صدر عارف علوی کے خلاف صرف کراچی ضلع جنوبی کے سول لائنز تھانے میں ایک مقدمہ درج تھا،، جو اے کلاس ہوچکا ہے ۔