سندھ اسمبلی کےاجلاس میں اپوزیشن اراکین نے بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر خوب احتجاج کیا ۔رواں سال کے پہلے سیشن کا پہلا اجلاس محض پچیس منٹ میں ملتوی کر دیا گیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی صدارت میں شروع ہوا ۔۔ اپوزیشن اراکین نے پوائنٹ آف آڈر پر انٹر کے امتحانات کے نتائج پر بات کرنا چاہی، لیکن ڈپٹی اسپیکر نے اجازت نہیں دی اور وقفہ سوالات کا آغاز کر دیا۔ اس پر اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا۔شور شرابے میں صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ قانون سازی کی جا رہی ہے۔ رجسٹریشن کے بغیر کوئی کار یا موٹر سائیکل سڑک پر نہ آئے۔اپوزیشن اراکین کے شدید شور شرابے کے باعث ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی کارروائی محض پچیس منٹ ہی چلاسکے اور پھر اجلاس پیر کی دوپہر تین بجے تک ملتوی کر دیا ۔۔