بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں موبائل سروس بند
محکمہ داخلہ کی جانب سے موبائل سروس بند کی گئی ہے ،
وزرات داخلہ کے مطابق موبائل اور انٹرنیٹ سروس آج اور کل بند رہے کی ۔
موبائل سروس اس کے بعد بند کی گئی جب جمعیت نے شرڈوان ہڑتال کی کال دی
موبائل سروس کی بندش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
جمعیت نے کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف رات سے دھرنا دیا ہے
کوئٹہ گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی
غیر سرکاری نتائج مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک دوبارہ کامیاب ہوئے
ڈپٹی کمشنرکوئٹہ آفس کے سامنے جمعیت کا دھرنا جاری ہے
دھرنے کی وجہ سے شہرمیں ٹریفک کی روانی متاثر ہے
دھرنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
جمیعت کی اپیل پر آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کی کال دی گئی ہے
جمعیت کی اپیل پر آج کوئٹہ میں جزوی شٹرڈاون ہڑتال ہے