کراچی میں شارع فیصل اور ائرپورٹ کے نزدیک گاڑیوں میں تصادم ۔حادثات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
شارع فیصل پر دوکاروں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد کو چوٹیں آئیں۔ امدادی کارکنوں کےمطابق خاتون کی کارفٹ پاتھ پرچڑھنےکےبعد پیچھے سے آنے والی کارسے جا ٹکرائی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ائیرپورٹ سےاسٹارگیٹ کی جانب جانےوالی سڑک پربھی دوکاروں میں تصادم ہوا۔ حادثے میں دو افراد کو چوٹیں آئیں۔