پاکستان میں 26 ملین بچے اسکول جانے سے محروم ہیں ملک میں 3.3 ملین بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں

عمران عمران

پاکستان میں 26 ملین بچے اسکول جانے سے محروم ہیں ملک میں 3.3 ملین بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں


کراچی لٹریچر فیسٹیول کا اختتامی روز، پاکستان کی آبادی پر اہم سیشن  کا انعقاد کیاگیا ۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو  نے کہاکہ پاکستان میں 26 ملین بچے اسکول جانے سے محروم ہیں ملک میں 3.3 ملین بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں 


انکا کہناتھاکہ 12 ملین بچے غذائی قلت میں مبتلا ہیں پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہےعذرا پیچوہو نے کہاکہ پراٸیوٹ پبلک پارٹنر شپ ہیلتھ  سیکٹرز میں بھی لارہے ہیں خاص کر فیلمی پلاننگ کے منصونےمیں بھی ۔ آر ایچ ایس بی میں  ہم مفت کانٹراسیپٹیو ( contraceptive  پراٸیوٹ سیکٹر کو دیتے ہیں جنرل پریکٹیشنرز  کو اینگیج کررہے ہیں تاکہ  لوگوں کو کانٹراسیپٹیو ( contraceptive سے متعلق آگاہی ہو این ایف سی ایوارڈ کی ویٹیج کم کرنے کی ضرورت ہے ہمارے یہاں پیسہ بولتا ہے وفاقی حکومت کو دیکھنا ہوگا بڑھتی آبادی کو کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے