سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کہتے ہیں متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے ۔ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہونے والا ۔ اب متحدہ کی دھونس نہیں چل پا رہی تو عوام کو بھڑکا کر حادثات کی بنیاد پر فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں،
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہنا تھا متحدہ رہنما فاروق ستار کی ہرزہ سرائی بے بنیاد، جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے ۔ سندھ حکومت پر الزامات لگانے والے ماضی میں شہر کا امن اور ترقی تباہ و برباد کرنے میں ملوث رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا آفاق احمد کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔ متحدہ مگر مچھ کے آنسو بہانا بند کرے ۔ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے، جبکہ ایم کیو ایم انتشار پھیلانے میں مصروف ہے ۔پشتونوں اور اردو بولنے کے درمیان نفرت پھیلانے کی سازش ایم کیو ایم خود کرتی آئی ہے، عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہیں،