ڈیفنس میں سنئیر وکیل کو پالتو کتے کے کاٹنے پر زخمی ہونے والے وکیل مرزا اختر علی اور کتوں کے مالک کے درمیان صلح نامہ طے پا گیا۔
صلح نامےکے مطابق کتوں کا مالک ہمایوں زخمی وکیل مرزا اختر علی سے غیر مشروط معافی مانگیں گےاور ہمایوں خان کسی خطرناک جانور کو بطور پالتو جانور نہیں رکھیں گےاس کے علاوہ اگر کوئی کتا رکھیں گے تو اس کو کلفٹن کنٹوئمنٹ بورڈ کے دفتر میں رجسٹرڈ کرائیں گے اگر کتوں کو باہر کے کر جائیں گے تو ٹرینر کی نگرانی میں حفاظتی انتظامی کے ساتھ لے کر جائیں گے جن کتوں نے مرزا اختر پر حملہ کیا تھا انہیں کسی تکلیف کے بغیر فوری مارا جائے، کتوں کا ملک عائشہ چندریگر فاوئنڈیشن اور اے سی ایف اینمیل کو دس لاکھ روپے ڈونیشن دیں گے