کراچی ائرپورٹ پر ماریطانیہ سے پہنچنے والے پانچ مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کےمطابق حراست میں لئے گئے مسافروں کا تعلق حافظ آباد ، گجرانوالہ اور سوات سے ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے ایجنٹوں نے مسافروں سے پچیس سے پینتیس لاکھ روپے فی کس میں یورپ پہنچانے کی ڈیل کی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب، قطر کے راستے ماریطانیہ پہنچے تھے ۔ وہاں پہنچنے پر ایجنٹوں نے مسافروں کو غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی،، لیکن مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا ہے مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ۔ غیر قانونی سفری دستاویزات کی پڑتال بھی کی جاری ہے۔