وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت۔تاجر برادری کی بائیس شکایات کا جلد از جلد ازالہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تاجر برادری،بلڈرز اور عوام کی جانب سے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف شکایات کے ازالے کے لئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ وزیر داخلہ سندھ نے اس حوالے سے کمشنر کراچی کی سربراہی نے ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی،کے ڈی اے،بورڈ آف ریونیو،کے سی سی آئی،کاٹی اور آباد کے نمائندے بھی ڈیکس میں شامل ہوں گے۔ وزیرداخلہ کاکہنا تھا تاجر برادری،بلڈر اور عوامی نمائندے مکمل ثبوت کے ساتھ اس کمیٹی کے روبرو پیش ہوں۔ آئی جی سندھ ے کہا ہمیں مل کر سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ لینڈ گریبنگ اور تجاوزات سے متعلق ایس او پی تیار ہے، جو آئندہ اجلاس میں پیش کردی جائیں گی۔