کراچی میں نوجوان مصطفیٰ عامر کی گمشدگی اور مبینہ قتل کیس، قبر کشائی آج کی جائے گی ۔۔۔ قبر کشائی کا عمل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہوگا ،پولیس سرجن اور فارنزک ماہرین بھی موجود رہیں گے
مصطفیٰ عامر گمشدگی اور مبینہ قتل کیس میں قبر کشائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ،تفتیشی حکام کے مطابق قبر کشائی کے بعد نوجوان مصطفیٰ عامر کی مبینہ لاش سے ڈی این اے کے لئے نمونے لئے جائیں گے۔۔۔ پولیس نے ایدھی کے مواچھ گوٹھ قبرستان سے نکالی جانے والی مصطفیٰ عامر کی مبینہ لاش کی فوری دوبارہ تدفین نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ،حکام کے مطابق قبر سے نکالی گئی باقیات کو ڈی این اے سیمپلز کی رپورٹ آنے تک دوبارہ سرد خانہ میں رکھا جائے گا، باقیات نوجوان مصطفیٰ عامر کی ہوئیں تو والدین کے سپرد کردی جائیں گی،قبر کشائی کے دوران پولیس سرجن اور فارنزک ماہرین بھی موجود رہیں گے۔۔۔
۔