کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ

عدنان اطہر عدنان اطہر

  کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر افسوسناک ٹریفک  حادثہ


 کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر افسوسناک ٹریفک  حادثہ ،تیز رفتار گاڑی نے شادی کی تقریب سے لوٹنے والے خاندان کو روند ڈالا،حادثے میں 5سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ،نارتھ ناظم آباد میں بھی رکشہ الٹنے سے ڈرائیور کی جان چلی گئی


نیشنل ہائی لنک روڈ پر  تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار بزرگ اور 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے ،حادثے میں دو خواتین اور ایک بچہ زخمی بھی ہوئے ،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں  حادثے کی اطلاع ملتے ہیں موقع پر پہنچیں  ،زخمیوں اور لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس حکام کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو دو موٹرسائیکلوں پر شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے ،متاثرین اسٹیل ٹاؤن فلٹر پلانٹ کے قریب کے رہائشی تھے ،پولیس کے مطابق  مبینہ طور پر متاثرین سڑک پر غلط سمت میں آرہے تھے کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آئے ،ادھر نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں بھی تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاٗ کے سپرد کردی۔۔۔