کراچی میں پانی کی لائنوں کےرساؤ کی مرمت کا کام جاری ۔ پرانی سبزی منڈی پر 48 انچ ڈایا لائن میں تین لیکیجز میں سے دوکی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کی مرمتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت
یونیورسٹی روڈپرپرانی سبزی منڈی کےمقام پرپانی کی لائنوں میں رساوکی مرمت کا کام جاری ۔ مرمت کےدوران سڑک پر پانی جمع ہونےسے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ۔ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے مطابق رساؤ ختم ہونے سے لیاری صدر اولڈ سٹی ایریا کلفٹن چنیسر ٹاؤن جناح ٹاؤن ناظم آباد نارتھ ناظم آباد اور ضلع وسطی سمیت شہر بھر میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی،
الاظہر گارڈن کراچی یونیورسٹی کے اندر اور کرن ہسپتال سمیت 12 مختلف پوائنٹس پر رساؤ کا کام کیا جارہا ہے۔رساؤ کا کام کرنے کا مقصد ماہ رمضان کے دوران شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے