ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے صحافی خواتین کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر

رباب ابراہیم رباب ابراہیم

ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے صحافی خواتین کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر

ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے صحافی خواتین کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر انٹرنیشنل ویمنز ڈے کے موقع پر ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ (اے پی آر) نے صحافی خواتین کے اعزاز میں ایک خوبصورت اور پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا


، جس میں پرنٹ، الیکٹرانک، فری لانس، اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  


تقریب کی میزبانی اے پی آر کی ڈپٹی جنرل منیجر، محترمہ حریم دیبا نے کی، جنہوں نے تمام مہمانوں کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ اس خوبصورت شام میں چائنیز بوفے سے تواضع کی گئی، جہاں تمام خواتین نے نہ صرف لذیذ کھانوں سے لطف اٹھایا بلکہ خوشگوار لمحات بھی گزارے۔  


تقریب کے اختتام پر ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو خوبصورت تحائف پیش کیے گئے، جو اس شام کو مزید یادگار بنانے کا باعث بنے۔  


یہ شام نہ صرف خواتین صحافیوں کے باہمی تبادلہ خیال اور نیٹ ورکنگ کا بہترین موقع ثابت ہوئی بلکہ اے پی آر کی جانب سے خواتین کی محنت، عزم، اور صحافتی خدمات کے اعتراف کی ایک خوبصورت مثال بھی بنی۔  


ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک اور محترمہ حریم دیبا کی شاندار میزبانی اور خواتین کے لیے اس خوبصورت محفل کے انعقاد پر تہہ دل سے شکریہ!


امید کی جاتی ہے کہ ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک (اے پی آر) مستقبل میں بھی اسی طرح خواتین صحافیوں کے لیے تقریبات منعقد کرتا رہے گا، جہاں ہم سب کو ایک ساتھ مل بیٹھنے، سیکھنے، اور آگے بڑھنے کے مزید مواقع مل سکیں۔