سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر سسی پلیجو کا بیان
سندھ متنازع کینالز منصوبہ کو متفقہ طور پر مسترد کر چکی ہے، سسی پلیجو نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ
ہم انتشھار نہیں پھیلانا چاہتے صرف اصولی طور پر اپنا حق چاہتے ہیں،
پانی کی تقسیم کے معاملہ پر سندھ کے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے
وفاق اور پنجاب حکومت سمیت ارسا اپنی ہٹ دھرمی سے سندھ کے اوپر ہمیشہ اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کرتے آئے ہیں،
سندھ کے 19 اضلاع میں خشک سالی صورتحال ڈکلیئر کی گئی ہے، یہ بھی انہی فیصلوں کا نتیجا ہے، جو پانی معاملہ پر ایک طرفہ فیصلے کرتے ہیں،
سسٹم میں جو بھی پانی ہے اس کا رخ ایک صوبے کی طرف کیا گیا ہے اور سندھ کو اپنے حصہ کا پانی نہیں مل رہا ہے،
غیر قانونی کینالز کے خلاف سندھ کی عوام سراپا احتجاج ہے مسلم لیگ ن آنکہیں کھولے،
پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ نواز کے سامنے یہ بات رکھنی چاہیے کہ اگر کینالز بنانے کے منصوبہ سے وہ پیچھے نہیں ہٹتے تو ان کی حمایت کرنا چھوڑ دے