کراچی میں ڈاکووں نےایک اورجان لےلی

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی میں ڈاکووں نےایک اورجان لےلی


کراچی میں ڈاکووں نےایک اورجان لےلی ۔ فائیوراسٹارچورنگی پل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے ایک شہری جان سے گیا ۔  واقعے کے وقت مقتول کے ساتھ موجود دوست فائرنگ سے محفوظ رہا،رواں سال میں لوٹ مارکی وارداتوں میں جاں بحق افرادکی تعداد107تک ہوگئی ۔ 


کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب  فائیوراسٹارچورنگی پل پر سلمان نامی شہری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔ سلمان موٹر سائیکل پر اپنے دوست بلال کے ہمراہ جارہا تھے کہ موٹرسائیکل سوارڈاکووں نے اسلحے کے زورپر انہیں لوٹنےکی کوشش کی مزاحمت کرنےپر فائرنگ کردی ۔ جس سے سلمان کی جان گئی ۔ مقتول کے دوست بلال کے مطابق ڈاکووں نے لوٹ لیا تھا ۔ فرارہونےلگے توسلمان نے اپنی پستول نکالی جسےدیکھ کرڈاکووں نےفائرنگ کی ۔ مقتول سلمان لیاقت آباد کا رہائشی اورچاربچوں کاباپ تھا ۔ مقتول پکوان سینٹرپرکام کرتاتھاپولیس کےمطابق ملزم مقتول کاپرس اوراسلحہ لے کر فرار ہوئے۔ پولیس نے واقعے کے مقام سے گولی کے خول تحویل میں لے کر فرار ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔ رواں سال میں لوٹ مارکی وارداتوں میں جاں بحق افرادکی تعداد107تک جا پہنچی ۔