صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی* نے انٹرنیشنل ویمنز ڈے 2025 کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی

سدرہ عارف سدرہ عارف

صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی* نے انٹرنیشنل ویمنز ڈے 2025 کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی

*صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی* نے انٹرنیشنل ویمنز ڈے 2025 کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی


کراچی:   وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی نے آج آواری ٹاور ہوٹل میں منعقدہ انٹرنیشنل ویمنز ڈے 2025 کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ تقریب HANDS - پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) اور حکومت سندھ کے محکمہ ترقی خواتین کے اشتراک سے منعقد کی۔


اس موقع پر وزیر برائے ترقی نسواں سندہ  کے حقوق، ان کے تحفظ، اور صنفی مساوات کے فروغ کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو اجاگر کیا۔


انہوں نے خواتین کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔


تقریب میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندے، انسانی حقوق کے کارکنان، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔


شرکاء نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے محکمہ ترقی خواتین کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں مزید اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔