کراچی میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی گھر کے باہر سے گرفتار۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں  پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی   گھر کے  باہر سے گرفتار۔

کراچی میں  پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی   گھر کے  باہر سے گرفتار۔

 اہلیہ کا کہنا  ہے شوہر نماز  فجر کے لئے نکلے،،

 تو  سادہ کپڑوں میں  ملبوس لوگ اٹھا کر  لے گئے۔

   پولیس کا کہنا ہے  ایک خاتون  نے    پی ٹی  آئی  رکن کے خلاف  دست درازی  کرنے کے الزام میں  ایف آئی آر در ج کرائی،،

جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی  کو  کلفٹن میں واقع  ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

اہلیہ کا کہنا ہے  شوہر نماز فجر کے لئے نکلے تھے۔

 گھر کے باہر موجود  سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار انہیں پکڑ کر لے گئے۔ انہیں  سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلومات ملی ۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ  ،شبیر قریشی  کے گھر پہنچ گئے۔ الزام لگایا سندھ میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم کر دی گئی ہے۔

  رات بھر دو پولیس موبائل رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے باہر موجود رہیں،،

 اور  شبیر قریشی   نماز پڑھنے کے لئے  نکلے،، تو انہیں اٹھا کر لے گئے ۔

دوسری جانب  شبیر قریشی کے خلاف سائٹ بی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ 

مدعی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ   شبیر قریشی نے انھیں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا،،

 اور ان  سے دست  درازی کی کوشش کی۔