کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبوں کی نگرانی کے لیے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کردیا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبوں کی نگرانی  کے لیے سندھ حکومت نے  ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کردیا


کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبوں کی نگرانی  کے لیے سندھ حکومت نے  ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کردیا۔


چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہداہت پر محکمہ سروسز اینڈ  جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹی فکیشن  جاری کردیا۔میئر کراچی  مرتضیٰ وہاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر۔ دیگر ارکان میں  کمشنر کراچی اور دیگر حکام شامل ہیں۔ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کےمطابق ٹاسک فورس شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔ ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی  دی گئی ہے۔ کراچی میں شارع  فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کی بہتری کا منصوبہ ہے۔شارع  فیصل، شاہراہِ قائدین، عبداللہ ہارون روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ترقیاتی کام ہوں گے۔ سندھ حکومت کی ہدایت پر تمام اداروں کو ٹاسک فورس سے تعاون کا پابند بنایا گیا ہے۔