سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی جی رینجرز سندھ آزادی سائیکل ریس کا انعقاد ہوا

سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام  ڈی جی رینجرز سندھ آزادی سائیکل ریس کا انعقاد ہوا

سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام  ڈی جی رینجرز سندھ آزادی سائیکل ریس کا انعقاد ہوا

42ونگ بھٹائی رینجرز کے تعاون سے 28 کلو میٹر کی سائیکل ریس اسٹارگیٹ،ایئرپورٹ سے شروع ہوکر مختلف مقامات سے گزرنے کے بعد اسی مقام پر ختم ہوئی، ارشد بلوچ نے مقررہ فاصلہ 40 منٹ 9 سیکنڈ  میں طے کر کے بوائز ایونٹ جیت لیا،عرفان بلوچ دوئم اور شعیب کچی سوئم رہے،ویمن ایونٹ میں پاکستان آرمی کی سائیکلسٹ سمیرا بلوچ نے50 منٹ 55 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی، سمیرا بلوچ نے دوسری اور طیبہ بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، آخر میں مہمان خصوصی سابق کرکٹر سعید انور نے انعامات تقسیم کیے، سائیکل ریس میں 100سے زائد مرد اور خواتین سائیکلسٹ شریک ہوئے۔