کراچی بلدیہ رشید آباد میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق بلدیہ رشید آباد میں گلیکسو کمپنی کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے مقتول پر فائرنگ کی۔ جاں بحق شخص کی شناخت تریسٹھ سالہ راشد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کی گئی۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔