قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دے دیا


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دے دیا

 

 

کراچی،دانش

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دے دیا انہوں نے کہا بیٹسمینوں کو فواد عالم سے سیکھنا چاہیے انہوں مشکل حالات میں شاندار بیٹنگ کی۔

ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسراٹیسٹ جیتنے کے بعد کپتان بابراعظم نے کہاجب بھی جیت ملتی ہے بطور کپتان بہت اعتماد ملتا ہے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔۔

بابراعظم نےبتایا کہآخری دن انکے باولرز کووکٹ سے مدد نہیں ملی تو فیلڈنگ پوزیشنز بدل کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا

بابراعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پہلی اننگز میں جلدی وکٹیں گنوانے کے باوجود فواد عالم کے ساتھ انکی پارٹنرشپ ہمیں میچ میں واپس لائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔۔انہوں نے کہاخوشی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جیسا باؤلر میرے پاس ہے