بلدیہ عظمی کراچی کے تحت بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ میں پاکستان کو ملوث کرنے کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار ِیکجہتی کے لئے کے ایم سی آفس سے ریلی نکالی گئی

عدنان اطہر عدنان اطہر

 بلدیہ عظمی کراچی کے تحت  بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ میں پاکستان کو ملوث کرنے کے خلاف اور   افواج پاکستان سے اظہار ِیکجہتی کے لئے  کے ایم سی آفس سے ریلی نکالی گئی


بلدیہ عظمی کراچی کے تحت  بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ میں پاکستان کو ملوث کرنے کے خلاف اور   افواج پاکستان سے اظہار ِیکجہتی کے لئے  کے ایم سی آفس سے ریلی نکالی گئی۔


ریلی کی قیادت ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کی۔ ریلی میں کے ایم سی افسران و ملازمین،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔شرکاء ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد   نے شرکا سے خطاب میں کہا پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے  بھارتی الزامات انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔پاکستانی قوم  دشمن کی  ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے یکجا ہے۔ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنے اداروں اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائے۔