کراچی میں دہشت گردی کی ایک اور کارروائی ناکام ،سی ٹی ڈی نے گزشتہ برس چینی شہریوں پر حملہ کرنے والے تین دہشت گرد ہلاک کر دئیے

عرفان علی عرفان علی

  کراچی میں دہشت گردی کی ایک اور کارروائی ناکام ،سی ٹی ڈی نے گزشتہ برس چینی شہریوں پر حملہ کرنے والے تین  دہشت گرد ہلاک کر دئیے



کراچی میں دہشت گردی کی ایک اور کارروائی ناکام ،سی ٹی ڈی نے گزشتہ برس چینی شہریوں پر حملہ کرنے والے تین  دہشت گرد ہلاک کر دئیے ،ایک خود کش حملہ آور بھی شامل ہے،، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق  ہلاک دہشت گردوں میں ایک کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر تھی اور وہ گزشتہ برس چینی شہریوں پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ 

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام کر دیا گیا ، منگھو پیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے ٹھوس معلومات کی بنیاد پر ایک مکان پر چھاپہ مارا ، اس دوران دہشت گردوں  سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا  ,جس میں سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ،  مکان میں موجود تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ،،، جن میں سے ایک خود کش حملہ آور بھی تھا

 ان سے ایک اسکیچ بک بھی ملی ہے جس میں مختلف مقامات کے نقشے تھے ،، 

ایک ہلاک دہشت گردکے سرکی قیمت2کروڑ روپے مقرر تھی، راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے گرنیڈز اور خودکش جیکٹس ملی ہیں ، دہشت گرد وں نے گزشتہ برس بھی کراچی میں فیکٹری پر حملہ کیا تھا 

 راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزمان جس  مکان  میں چھپے ہوئے تھے اسکے مالک کی تفصیلات لے رہے ہیں،دہشت گردوں  کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سےہے،یہ کچھ عرصے قبل افغانستان سے  داخل ہوئے تھے،