کراچی بن قاسم میں فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی شہید ۔ وزیراعلی سندھ نے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کےمطابق شہید پولیس افسر محمدخان ابڑو اسٹیل ٹاؤن تھانے میں تعینات تھے۔ ڈی ایس پی، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے شہید اےایس آئی کوگھرکےباہرٹارگٹ کیاگیا۔ انہیں ایک گولی سر،، اور دوسینےمیں لگیں۔شہیداےایس آئی محمدخان نےکچھ عرصےقبل اہم ڈکیت گروہ پکڑاتھا۔پولیس مقابلے کے حوالے سے درج مقدمے کے مدعی بھی مقتول خود ہی تھے۔ لواحقین نے بتایا مقتول کے خلاف گزشتہ روزاسٹیل ٹاون میں مقدمہ درج ہواتھا۔ شہید اےایس آئی آج عدالت سے بڑے بھائی جاویدابڑوکےساتھ واپس گھر کی جانب آئے تھے۔ وہ بھائی جاوید ابڑو کو گھر چھوڑکراپنےگھرکی جانب روانہ ہوئے تھے۔جیسےہی وہ گاڑی سے اترے،، ملزموں نےفائرنگ کردی۔ شہیداےایس آئی چاربچوں کے باپ تھے ۔ ان بڑا بیٹا قانون نافذکرنےوالےادارےکااہلکارہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےدلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ ملزموں کی فوری گرفتاری کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔