کراچی میں آج بھی بادل برسنے کا امکان۔ دوپہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ہوا کا کم دباؤ آج بھی فعال رہے گا ۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں آج ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ممکن ہے،جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج رات سے بارش برسانے والے سسٹم کی شدت میں کمی آئے گی۔