کراچی حب ڈیم میں مرمتی کام کے باعث پانی کی فراہمی متاثر

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی حب ڈیم میں مرمتی کام کے باعث پانی کی فراہمی متاثر



کراچی حب ڈیم میں مرمتی کام کے باعث پانی کی فراہمی متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا


کراچی حالیہ شدید بارشوں کے باعث واپڈا کے زیر انتظام حب ڈیم میں کٹاؤ اور نقصانات پیش آئے ہیں، جس کے بعد مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چیف انجینئر بلک کے مطابق نقصانات کی مرمت کے لیے حب کینال میں پانی کے اخراج میں 60 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

مرمتی کام کے دوران حب ڈیم سے شہر کو روزانہ 100 ملین گیلن کے بجائے صرف 40 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ حکام نے پانی کی سطح کی بحالی کے لیے آج شام 4 بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔چیف انجینئر بلک نے بتایا کہ حب ڈیم سے حب پمپنگ اسٹیشن تک پانی پہنچنے میں 12 گھنٹے لگتے ہیں، اس لیے اخراج کے بعد فراہمی فوری ممکن نہیں ہوتی۔ مرمتی کام کے باعث ضلع غربی، کیماڑی اور وسطی میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول پر لائی جائے گی۔ چیف انجینئر نے عوام سے پیش آنے والی تکالیف پر معذرت کا اظہار بھی کیا۔