سندھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1ہزار399 کیسز رپورٹ ہوئے، مزید 26اموات رپورٹ ہوئیں،


سندھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1ہزار399 کیسز رپورٹ ہوئے، مزید 26اموات  رپورٹ ہوئیں،

 

سندھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1ہزار399 کیسز رپورٹ ہوئے، مزید 26اموات  رپورٹ ہوئیں، جبکہ1لاکھ36ہزار744افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہیں، سندھ میں ویکسی نیشن کی شرح 27.20 فیصد ہوگئی۔

سندھ میں کورونا 1ہزار399 کیسز رپورٹ ہوئے  جو تشخیص  کی شرح کا 7.3   فیصد بنتا ہے جبکہ کیسز کی کُل تعداد 4لاکھ12ہزار148 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  کورونا وائرس سے مزید26اموات   رپورٹ ہونے کے بعدکل  تعداد6ہزار439ہوگئی۔۔ ۔سندھ میں اموات کی شرح  1.6 فیصد ہے۔۔ ایک ہزار256مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ90وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ36ہزار744ویکسی نیشن کی گئی ہیں، وزیراعلی سندھ کے مطابق سندھ بھر میں اب تک 92لاکھ57ہزار 764 یعنی 27.20 فیصدویکسی نیشن کی گئی ہیں۔ کراچی  میں میں830نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد،کل تعداد2لاکھ79ہزار154ہوگئی ۔ ضلع شرقی 324، ضلع جنوبی 154،ضلع وسطی 178 ،کورنگی میں  85، ملیر 62 اور ضلع غربی میں سب سے کم  27نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔۔