کراچی،عدنان اطہر
انٹربینک
میں ڈالر دس ماہ کی بلند ترین سطح ایک سو چونسٹھ روپے انیس پیسے کا ہوگیا۔ اسٹاک
مارکیٹ میں ہینڈریڈ انڈیکس مندی کے بعد سینتالیس
ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔
اسٹیٹ
بینک کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت
میں انیس پیسے کا اضافہ ہوا۔انٹربینک میں ڈالر
دس ماہ کی بلند ترین سطح ایک سو چونسٹھ روپے انیس پیسے پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں آج مندی کا رجحان رہا۔ دن کے اختتام پر ہینڈریڈ
انڈیکس دوسو ستاون پوائنٹس کمی کے
بعد سینتالیس ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا اور چھیالیس ہزار نو سو بار کی سطح پر بند ہوا۔