ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کی سختی سے تردید

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کی سختی سے تردید

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن جادیو کا پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونا ریکارڈ کا حصہ ہے، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم اور نفرت انگیز بیانیے سب پر عیاں ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے؛ انہوں نے آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہید نسرین کو حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر سزا سنانے کی مذمت کی، ترجمان نے بتایا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کر کے پاکستان کا مؤقف پیش کیا، صومالی لینڈ سے متعلق مؤقف کا اعادہ کیا اور اسرائیل کی سیاسی جارحیت کی مذمت کی، اس موقع پر ایران، مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور ایران کی موجودہ صورتحال پر پاکستان نے سفری ہدایت نامہ جاری کیا؛ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے کیونکہ پُرامن اور مستحکم ایران خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا؛ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو اور رابطے جاری رکھنے